چین کے صدر ہوجن تاؤ ، ہانگ کانگ میں چین کے اقتدار کی پندرہویں سالگرہ اور ایک نئی حکومت کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کے لیے ان دنوں وہاں کا دورہ کررہے ہیں۔
چین کے صدر نے ہانگ کانگ میں لیونگ چن لیانگ کی قیادت میں قائم ہونے والی نئی حکومت پر اپنے اعتماد کااظہار کیا۔
ہانگ کانگ کی حکومت کے نئے سربراہ نے اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
مسٹر ہو نے مرکزی چین اور ہانگ کانگ کے درمیان قریبی تعلقات کی بھی تعریف کی۔
برطانیہ سے آزادی کے بعد ہانگ کانگ کو چین کے ایک خصوصی زیر انتظام علاقے کا درجہ حاصل ہے۔
مسٹر ہو جن تاؤ تین روزہ دورے پر جمعے کو ہانگ کانگ پہنچے تھے۔
جب کہ یکم جولائی کو بیجنگ سے آزادی اور امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں کے خلاف ہانگ کانگ کی شاہراہوں پر ایک بڑے مظاہرے کی توقع کی جارہی ہے۔