افریقی ملک گھانا کے صدر جون ایٹا ملز انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔
گھانا کے وزیرِ اطلاعات فرٹز بافور نے 'وائس آف امریکہ' سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایٹا ملز کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
گھانا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان کےحوالے سے کہا ہے کہ صدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس پر انہیں دارالحکومت ایکرا کے ایک فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئے۔
ان کی بیماری کی نوعیت کے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
صدر ایٹا ملز نے 2008ء میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپنے حریف پر معمولی برتری سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد جنوری 2009ء میں ملک کی قیادت سنبھالی تھی۔
گھانا کے آئین کے تحت ملک کے موجودہ نائب صدر جون ڈرامانی مہاما صدر ایٹا ملز کی جگہ صدارت سنبھالیں گے۔