رسائی کے لنکس

افریقہ کا دورہ، ایڈز کے انسداد کو ایجنڈے میں اولیت


امریکی وزیر خارجہ نے اس ماہ اپنے دورہٴ افریقہ میں ایچ آئی وی/ایڈز سے بچاؤ کے بارے میں مؤقف سے وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے نو افریقی ممالک کا 11روزہ دورہ مکمل کرلیا ہے۔ ایچ آئی وی/ایڈز کا انسداد اُن کے ایجنڈے کا اہم ترین حصہ تھا۔

ہلری کلنٹن نے اِن ممالک پر زور دیا کہ مرض سے بچاؤ کے منصوبوں کو نہ بھلایا جائے، ایسے میں جب علاج اور انفیکشن کی شرح کم کرنے کےسلسلے میں واضح پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ کے دورے میں’ وائس آف امریکہ‘ کی نامہ نگار، این لُک اُن کے ہمراہ تھیں اور جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے اُنھوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے اس ماہ اپنےدورہٴ افریقہ میں ایچ آئی وی/ایڈز سے بچاؤ کے بارے میں مؤقف سے وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اُنھوں نے ملاوی میں ایک تجرباتی مرکز کا معائنہ کیا، جنوبی افریقہ میں ’اینٹی ریٹرووائرل‘ علاج سے متعلق ایک فارمیسی دیکھی جب کہ یوگنڈا میں ایک صحت کلینک کا دورہ کیا۔ یہ تینوں منصوبے امریکی امداد سےجاری ہیں۔

افریقہ، خصوصی طور پر مشرقی اور جنوبی افریقہ، غیر متناسب طور پرایچ آئی وی/ایڈز کے انفیکشن کا شکار ہیں، حالانکہ علاج تک بہتر رسائی کےمواقع بڑھے ہیں اور مجموعی طور پر بیماری کےپھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ہلری کلنٹن نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کو سراہا، جہاں امریکہ نے 2004ء سے اب تک 3.2بلین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ کامیابی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جس کی بدولت لاکھوں لوگوں کو طبی اور ٹیسٹ کی سہولیات میسر آئی ہیں اور ماں سے بچے کو منتقل ہونے والے انفیکشن میں ایک ڈرامائی کمی واقع ہوئی۔

حالانکہ انفیکشن کی شرح کو کم کرنے کے سلسلے میں کئی طرح کی پیش رفت حاصل ہوئی ہے، لیکن جنوبی افریقہ کے 17.8فی صد افراد میں وائرس ٹیسٹ کے پازیٹو نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG