رسائی کے لنکس

فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی سفیر


کرس اسٹیونز
کرس اسٹیونز

ایڈولف ڈبس 1979ء میں افغانستان میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب افغان پولیس نے اُنھیں اغوا کاروں سےبازیاب کرانے کی کوشش میں کارروائی کی


سات امریکی سفیر جو دنیا کے مختلف ممالک میں فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے:

--جے کرسٹوفر اسٹیونز کی ہلاکت اپنی نوعیت کے پہلے واقعے میں ہوئی جس میں گیارہ ستمبر 2012ء کو ایک ہجوم نے لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کیا جس دوران وہ ہلاک ہوئے۔

--ایڈولف ڈبس 1979ء میں افغانستان میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب افغان پولیس نے اُنھیں اغوا کاروں سےبازیاب کرانے کے لیے کارروائی کی۔

--آرنولڈ رافیل 17اگست 1988ء کو بہاولپور، پاکستان میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب C-130 طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

--فرینسز اِی ملائے جونیئرکی ہلاکت 1976ء میں پاپولر فرنٹ فور لبریشن آف فلسطین کے ہاتھوں ہوئی، جنھوں نے ہی اُنھیں اغوا کیا تھا۔

--روجر پی ڈیویز کو 1974ء میں قبرص میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اُنھیں گولی لگی۔

--سلیو اے نوئل جونیئر کو 1973ء میں ’بلیک ستمبر‘ سےتعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے حملہ کرکےہلاک کیا۔

--جان گورڈن مائین 1968ء میں گوئٹے مالا میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG