دنیا کی سب سے پست قد خاتون جیوتی امگے ہالی ووڈ میں اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔
جیوتی کا قد تو چھوٹا ہے مگر حوصلے بہت بلند ہیں۔
جیوتی کا کہنا ہے میرا خواب ہے کہ میں ہالی ووڈ میں اداکاری کرکے آسکر ایوارڈ جیتوں۔ وہ بالی ووڈ فلم "پان سپاری" میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔
جیوتی نے ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی خواب دیکھتی ہوں اور میرے بھی وہی خواب ہیں جو کہ ایک عام انسان کے ہوتے ہیں۔ فرق صرف قد کا ہے خیالات کا نہیں۔ دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون جیوتی اپنے قد کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھتیں۔
جیوتی امگے کا نام ’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز‘ میں گزشتہ سال دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی خاتون کے طور پر لکھا کیا گیا تھا۔
اٹھارہ سالہ جیوتی کا قد صرف دو فٹ سات انچ ہے۔
جیوتی کو یچونڈروپلاسیا نامی بیماری ہے، جس سے اس کا قد مزید نہیں بڑھ سکتا۔جیوتی کا وزن لگ بھگ 5 کلوگرام ہے۔
جیوتی امگے کہتی ہے کہ انھیں اپنے اس چھوٹے قد پر بہت ناز ہے کیونکہ یہی چھوٹا قد انھیں دنیا میں سب سے منفرد بناتا ہے اور اسی کی وجہ سے انھیں عالمی شہرت ملی ہے۔