رسائی کے لنکس

بھارت: عابدہ پروین کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ


عابدہ پروین
عابدہ پروین

عابدہ پروین کا تعلق موسیقی کے ایک معروف گھرانے سے ہے ۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد غلام حیدر سے حاصل کی اور اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔

صوفیانہ کلام کی گائیکی میں شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ عابدہ پروین کو ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عابدہ پروین کو یہ ایوارڈ بیگم اختر اکیڈمی آف غزل کی جانب سے ایک تقریب میں دیا گیا۔

عابدین پروین کی گائی ہوئی بے شمار صوفیانہ کافیاں اور غزلیں سننے والوں میں بڑی مقبول ہیں۔ انہوں نے ایوارڈ کے بعد اپنے تاثرات میں کہا کہ انہیں بیگم اختر اکیڈمی سے یہ ایوارڈ حاصل کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اور یہ ان کی زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہے۔

اکیڈمی کی جانب سے انہیں یہ ایوارڈ ڈائریکٹر جنرل دوردرشن تری پراری شرن نے دیا۔

عابدہ پروین
عابدہ پروین
اس موقع پر حاضرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ان سے صوفیانہ کلام کی فرمائش کی۔ عابدہ پروین نے ان کی فرمائش کی تکمیل میں اپنا مشہور نغمہ ’ لال میری پت رکھیو بلا جھولے لالن ‘ سنایا۔

دنیا بھر میں اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں عابدہ پروین کے نغمے ’ دمادم مست قلندر، تیرے عشق نچایا، لٹھے دی چادر، کچھ اس ادا سے آج اور بلھے شاہ کی کافیاں بہت مقبول ہیں۔

عابدہ پروین کا تعلق موسیقی کے ایک گھرانے سے ہے ۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد غلام حیدر سے حاصل کی اور اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔

عابدہ پروین حکومت پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سمیت کئی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG