رسائی کے لنکس

گھانا: شاپنگ سینٹر مہندم، تین افراد ہلاک


گھانا کا ایک شاپنگ مال(فائل)
گھانا کا ایک شاپنگ مال(فائل)

سینکڑوں شہری اور پولیس اور فوج کے اہل کار زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے ملبے کی کھدائی کررہے ہیں۔

گھانا کے دارالحکومت اکرا میں ایک چھ منزلہ شاپنگ سینٹر کی عمارت گرنے سے کم ازکم تین افراد ہلاک اوردرجنوں ملبے میں دب گئے ہیں۔

پولیس کا اندازہ ہے کہ بدھ کی صبح جب عمارت گری تو 30 سے 50 افراد اس کے اندر موجود تھے۔

پولیس کے ایک عہدے دار جوناتھن ٹمپے نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ 10 افراد کو ملبے میں سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

سینکڑوں شہری اور پولیس اور فوج کے اہل کار زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے ملبے کی کھدائی کررہے ہیں۔جس کے لیے کرنیں، بلڈوزور اور دیگر آلات بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔

فوری طورپریہ معلوم نہیں ہوسکاکہ عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ کیا تھی۔ شاپنگ مال کو پچھلے سال تعمیر کیا گیاتھا۔

شاپنگ مال کو ایک بھارتی کمپنی میل کام چلارہی تھی۔کمپنی کے مقامی سربراہ اروندر سنگھ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کی کمپنی نے یہ عمارت تعمیر نہیں کی تھی ، بلکہ اسے کرائے پر حاصل کیا تھا۔

گھانا کے صدر جان درامانی ماہاما ملک کے شمالی حصے کا اپنا دورہ مختصر کرکے واپس دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔

مغربی افریقہ میں واقع اس ملک میں اگلے ماہ انتخابات ہونے والے ہیں۔
XS
SM
MD
LG