موسم سرما کے آغاز سے پہلے ایک برفانی طوفان نے جمعرات کو شمال مشرقی امریکی ریاستوں میں ، جہاں لوگ سپرسٹارم سینڈی کی تباہ کاریوں کے اثرات سے باہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، زندگی کے معمولات کو مزید تلخ بنادیا ہے۔
اگرچہ نیا طوفان سینڈی جیسا سخت اور وسیع نہیں تھا لیکن اس کے ساتھ برفانی بارش اور 97 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں بھی شامل تھیں جس سے زمین پر برف کی موٹی تہہ بچھ گئی۔
طوفان سے نیویارک شہر ، نیوجرسی اور شمالی علاقے کنیٹی کٹ تک 17 سینٹی میٹر تک برف کی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
ریاست نیویارک اور نیوجرسی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے کہاہے کہ ان علاقوں میں ساڑھے چھ لاکھ گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، جن میں بہت سے ایسے گھر بھی شامل ہیں جن کی برقی رو سمندری طوفان سینڈی کے گذرنے کے کئی دن کے بعد بحال ہوئی تھی۔
برفانی طوفان سے نیویارک کے کئی حصوں میں ریل کے نظام میں خلل پڑا اور کئی پروازیں معطل ہوگئیں۔
موسمیات کے ماہرین نے سرد موسم کے خاتمے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اختتام ہفتہ نسبتاً گرم اور روشن ہوگا اور نیویارک میں درجہ حرارت 16 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
ہری کین سینڈی امریکہ میں 100 سے زیادہ انسانی جانیں نگل چکاہے اور اس سے 50 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچاہے۔