گوئٹے مالا کے صدر نے کہاہے کہ بدھ کے طاقت ور زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے ، جب کہ کئی افراد ابھی تک لاپتا ہیں، اور ان کی تلاش جاری ہے۔
جمعرات کو ایک بریفنگ میں صدر اوٹوپریز مولینا نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ گرنے والی عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کے بعدہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔
امریکہ کے جیالوجیکل سروے کا کہناہے کہ زلزلے کی شدت سات اعشاریہ چار تھی اور اس کا مرکز گوئٹے مالا کے بحراوقیانوس ساحل سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ یہ مقام جنوب مغربی شہر گوئٹے مالا سے 160 کلومیٹر دور ہے ۔ جب کہ میکسیکو سٹی سے اس کا فاصلہ تقریباً ایک ہزار کلومیٹرتھا۔
زیادہ تر ہلاکتیں میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع پہاڑی ریاست سین مارکوس میں ہوئیں۔
زلزلے کی زد میں آنے والے علاقے میں لوگوں کی اکثریت نے رات گھروں سے باہر گلیوں میں گذاری۔
صدر کا کہناتھا کہ زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں برقی رو بحال کردی گئی ہے۔
بدھ کا زلزلہ 1976 کے بعد گوئٹے مالا میں آنے والا سب سے طاقت ور زلزلہ تھا۔ 1976 کے زلزلے میں 20 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔