رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا جنوبی ایشیا کا دورہ اور انسانی حقوق


انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے برما کے دورے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر اوباما کو ابھی برما کی جانب سے مزید اصلاحات کا انتظار کرناچاہیے۔

وہائٹ ہاؤس کے عہدے داروں نے ناقدین کو یقین دلایا ہے کہ صدر براک اوباما اپنے جنوبی ایشیا کے دورے میں اس خطے میں انسانی حقوق سے متعلق خدشات کو نظر انداز نہیں کریں گے۔

صدر اوباما ہفتے کے روز کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور برما کے تین روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔

دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خطہ ان کی انتظامیہ کی توجہ کا نیا مرکز ہے۔

اس دورے کا سب سے اہم پہلو صدر براک اوباما کا برما میں مختصر قیام ہے۔ وہ اس ملک کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں جہاں عشروں تک فوجی اقتدار قائم رہاہے۔اور جہاں اب بھی فوج کا اقتدار میں اہم حصہ ہے۔

انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے برما کے دورے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر اوباما کو ابھی اس ملک کی جانب سے مزید اصلاحات کا انتظار کرناچاہیے تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے اسکالر میتھیو سمتھ کہتے ہیں کہ امریکی صدر کے وہاں جانے سے یہ تاثر ملے گا کہ برما کی موجودہ حکومت کو جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، امریکی تائید حاصل ہے۔
XS
SM
MD
LG