رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن صحت یاب ہورہی ہیں


ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ اگلے ہفتے اپنے گھر سے ہی کام کریں گی اورکے عملے اور دیگر عہدے داروں سے معمول کے مطابق ملاقاتیں کریں گی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اپنے گھر میں بے ہوش ہوکر گرپڑیں۔

ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ فلپ رینس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مز کلنٹن معدے کے وائرس میں مبتلا ہیں اور جسم میں پانی کی مقدار کم ہوجانے کے باعث بے ہوش ہوگئی تھیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ گھر پر ہی ہیں اور ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔

فلپ کا کہناہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ اگلے ہفتے اپنے گھر سے ہی کام کریں گی اور عملے اور دیگر عہدے داروں سے معمول کے مطابق ملاقاتیں کریں گی۔

مز کلنٹن نے اپنی بیماری کے باعث اس ہفتے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ اور سابق امریکی خاتون اول کی عمر 65 سال ہے۔
XS
SM
MD
LG