پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بدھ کو کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
شاہد آفریدی کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا مگر ایک روزہ میچوں کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں ان کا نام شامل نہیں ہے اور اس کی وجہ ان کی حالیہ میچوں میں قابل ذکر کارکردگی کا نا ہونا ہے۔
ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کے لیے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بدھ کو لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اگر آفریدی کی کارکردگی اسی طرح رہی جیسے وہ کیمپ میں کھیل رہے ہیں تو اُنھیں بھارت کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
شاہد آفریدی اب تک 349 ون ڈے میچوں میں حصہ لے چکے ہیں۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ 22 دسمبر کو بھارت روانہ ہو گی جہاں وہ دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچ کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق کو بھارت کی سیریز کے لیے ’بیٹنگ کنسلٹنٹ‘ مقرر کیا گیا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ انضمام الحق پاکستانی بلے بازوں کو بتا رہے ہیں کہ انھیں اس دورے کے دوران کس طرح کی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ وٹمور کا کہنا ہے کہ آف سپنر سعید اجمل سیریز میں ایک اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان پانچ سال بعد پڑوسی ملک کھیلنے جا رہا ہے۔