ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اس دور میں کتاب پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینا کوئی آسان کام نہیں اور اسلام آباد کی کمیونٹی لائبریریز کی موجودہ حالت نے یہ کام اور بھی چیلنجنگ بنا دیا ہے۔ ایسے میں اسلام آباد کے ایک سینئر شہری دارالحکومت کی سرکاری لائبریریوں کی حالت بہتر بنانے کے مشن پر ہیں۔