رسائی کے لنکس

ایک ناپسندیدہ ریکارڈ جو ویراٹ کوہلی کے نام ہو گیا


بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی
بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے غیر ارادی طور پر ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جب کہ ویراٹ کوہلی کو بھارت کا کامیاب ترین کپتان تصور کیا جاتا ہے۔

منگل کو ممبئی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے بھارت کو پہلی بار 10 وکٹوں سے شکست دی جس کے ساتھ آسٹریلیا نے تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری بھی حاصل کر لی۔

بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں دس وکٹوں سے شکست کا پہلی مرتبہ سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی کے ساتھ ویرات کوہلی بھارت کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جن کی قیادت میں بھارت کو اپنی ہی سرزمین پر آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کھانا پڑی۔

اس سے قبل بھارت کو نیوزی لینڈ نے 1981، ویسٹ انڈیز نے 1997، جنوبی افریقہ نے 2000 اور جنوبی افریقہ ہی نے 2005 میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

آسٹریلیا کو اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ڈیوڈ وارنر، آرون فنچ اور وہراٹ کوہلی
ڈیوڈ وارنر، آرون فنچ اور وہراٹ کوہلی

سیریز کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 37 اعشاریہ چار اوورز میں 256 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

ٹیم آسٹریلیا نے بھارت کے 256 رنز کے جواب میں 258 رنز اسکور کیے۔ وارنر نے شاندار 128 اور فنچ نے 110 رنز اننگز کھیلی۔

بھارت کے خلاف آسٹریلین اوپنرز کی جانب سے اب تک کی بڑی پارٹنر شپ ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 17 جنوری کو راجکوٹ میں ہوگا جس کے حوالے سے امید کی جارہی ہے کہ بھارتی ٹیم گیم میں کم بیک کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا اختتام 19 جنوری کو بنگلور میں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG