سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں کے لئے بہت سے پسندیدہ پلیٹ فارمز ہیں وہیں ٹوئٹر نے بھی خاصی مقبولیت حاصل کی۔ چڑیا کی یہ چہچہاٹ کسی ایک شخص کے جملے ،خبر یا دلچسپ بات سے شروع ہوتی ہے ،پھر اپنی اہمیت کے حساب سے یہ دنیا بھر میں پھیل جاتی ہے اور لوگ اس میں اپنی رائے شامل کرتے چلے جاتے ہیں۔
جمعے کو دنیا کی ایک امیر ترین کاروباری شخصیت ایلون مسک نےاس پلیٹ فارم کو 44 بلین ڈالر میں خرید کر ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ٹوئٹر کمپنی کے لیے اس ا ہم موقع پر کچھ ایسےمشہور ٹوئٹس کے بارے میں بتا یا ہے جنہوں نے تاریخی مقبولیت حاصل کی اور وہ لوگوں کو ابھی تک یاد ہیں اور جب یہ ٹویٹ کیے گئے تو اس کے اثرات عالمی سطح پر دیکھے گئے۔
سب سے پہلی ٹوئٹ (مارچ 2006)
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی (@ جیک) نے مارچ 2006 میں پہلا ٹوئٹ خودکیا اور ایک پیغام بھیجا جس میں کہا گیا کہ میں ٹوئٹر ترتیب دے رہا ہوں۔" اسی دن، انہوں نے دوسرا لائیو ٹویٹ کیا کہ جس میں بتایا کہ وہ اپنے دفتر کےساتھیوں کو مدعو کر رہے ہیں۔
خلا میں مدار سے بھیجا گیا ٹوئٹ (مئی 2009)
خلاباز مائیک میسیمینو نے مئی 2009 میں خلا سے پہلا ٹوئٹ بھیجا تھا۔
’’مدار سے: لانچ بہت اچھا تھا!! میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، سخت محنت کر رہا ہوں، اور شاندار نظاروں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، زندگی بھر کا ایڈونچر شروع ہو گیا ہے!"
برطانوی شاہی شادی (نومبر 2010)
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے نومبر 2010 میں رائل اکاونٹ سے دنیا کو بتایا کہ وہ شادی کر رہے ہیں۔
"پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم کی مس کیتھرین مڈلٹن سے منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔"
شادی اپریل 2011 میں ہوئی تھی۔
اسامہ بن لادن کے خلاف کاروائی (مئی2011)
آئی ٹی کنسلٹنٹ صہیب اطہر نےغیر ارادی طور پر، مئی 2011 میں امریکی قیادت میں چھاپے کا انکشاف کیا جس میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا گیا ۔)" اس نے ReallyVirtual @ کے نام سے بنائی گئی آئی ڈی پر لکھا۔
صبح 1 بجے، (ایک غیر معمولی بات ہے) ایبٹ آباد کے اوپر ہیلی کاپٹر منڈلا رہا ہے ۔
صدر اوباما کی دوسری بار جیت (نومبر 2012)
امریکی صدر براک اوباما نے نومبر 2012 میں اپنی اور اپنی اہلیہ مشیل کے گلے ملنے کی تصویر کے ساتھ اپنی انتخابی جیت کا اعلان کیا۔ اس پوسٹ کو آٹھ لاکھ سے زیادہ بار ری ٹوئٹ" کیا گیا تھا، جو اس وقت تک کا سب سے زیادہ شیئر کیا گیا ٹوئٹر پیغام تھا۔
"پیارے دوستو، مجھے ٹوئٹر کے ذریعے آپ سے رابطہ کرکے خوشی ہوئی ہے۔ آپ کی فراخدلانہ حمایت کا شکریہ۔ میں آپ سب کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔"
پوپ بینیڈکٹ کی ٹوئٹس (دسمبر 2012)
پوپ بینیڈکٹ XVI (@Pontifex) نے دسمبر 2012 میں اس پیغام کے ساتھ ٹوئٹر اکاؤنٹ شروع کیا:
"پیارے دوستو، مجھے ٹوئٹر کے ذریعے آپ سے رابطہ کرکے خوشی ہوئی ہے۔ آپ کی فراخدلانہ ردعمل کا شکریہ۔ میں آپ سب کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔"
سی آئی اے کا طنزو مزاح کے ساتھ ٹوئٹر اکاونٹ کا آغاز (جون 20149
یو ایس سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنا اکاؤنٹ @cia جون 2014 میں ایک استہزائیہ نوٹ کے ساتھ شروع کیا:
"ہم نہ تو تصدیق کر سکتے ہیں اور نہ ہی تردید کہ یہ ہماری پہلی ٹوئٹ ہے۔"
جی سوئس چارلی (جنوری 2015)۔
جنوری 2015 میں فرانسیسی میگزین Charlie Hebdo پر پیرس میں حملے کے بعد، گرافک ڈیزائنر جوآخم رونسن (@joachimroncin) نے سیاہ پس منظر پر موٹے موٹے سفید حروف میں ایک نعرہ ٹوئٹ کیا: "Je Suis Charlie" (میں چارلی ہوں)
#JeSuisCharlie کے ہیش ٹیک کے ساتھ، چند گھنٹوں میں یہ فرانس اور اس سے باہر مقبول ہوگیا اور، یکجہتی ریلیوں کی وجہ بن گیا۔
خواتین کے حقوق کی "می ٹو" موومنٹ کی ٹوئٹ (اکتوبر 2017)
امریکی اداکارہ الیسا میلانو نے اکتوبر 2017 میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کی جانے والی خواتین سے بات کی تاکہ وہ کھل کر بول سکیں۔
" اس نے لکھا ،اگر آپ کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے یا آپ پر حملہ کیا گیا ہے تو اس ٹوئٹ کے جواب کے طور پر 'می ٹو' لکھیں ، اس طرح ، بدسلوکی کے خلاف MeToo # تحریک نے جنم لیا۔
ٹرمپ م سلسلہ وار ٹوئٹس کرنے والے صدر
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے realDonaldTrump @ کے ذریعے، اپنی 2017-2021 کی صدارت کے دوران ٹوئٹس کے ذریعے اپنے 88 ملین فالوورز کے لیے مسلسل پیغامات ٹوئٹ کیے۔
انہوں نے شمالی کوریا کی طرف سے لاحق جوہری خطرے پر کم جونگ ان کی قیادت کو نشانہ بنایا:
"کیا اس کی کمزور اور غذائی قلت کی شکار حکومت میں سے کوئی اسے بتائے گا کہ میرے پاس بھی نیوکلیئر بٹن ہے، لیکن یہ اس کے مقابلے میں بہت بڑا اور طاقتور ہے، اور میرا بٹن کام کرتا ہے!"
جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات کی کامیابی کو متنازعہ کرنے والی کئی مہینوں کی ٹوئٹس اور جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل پر مہلک حملے کے بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ وہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔
ان کا آخری ٹوئٹ تھا: ان تمام لوگوں کے لئے یہ ٹوئٹ ہے جنہوں نے پوچھا ہے، میں 20 جنوری کو افتتاحی تقریب میں نہیں جاؤں گا۔
بلیک پینتھر کی موت (اگست 2020)
اگست 2020 میں chadwickboseman @ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے 43 سالہ امریکی اداکارشاڈوک بوزمین کی موت کا اعلان کیا، جو مارول فرنچائز "بلیک پینتھر" میں اپنی فلم بنانے والے پہلے سیاہ فام سپر ہیرو تھے۔
ٹوئٹ تیزی سے پلیٹ فارم کی تاریخ میں سب سے زیادہ لائیک کیے گئے ٹویٹس میں سے ایک ہے۔
ایلون مسک کی ٹوئٹر خریدنے کی ٹوئٹ
جمعے کے روز دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا
"پرندے کو آزاد کر دیا گیا‘‘۔ وہ ٹوئٹر کمپنی کے مشہور پرندے والے لوگو کا حوالہ دے رہے تھے۔
(اس خبر میں شامل مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے)