رسائی کے لنکس

کولوراڈو: ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سےمتعدد افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی شہر کولوراڈو اسپرنگس میں پولیس نے بتایا کہ کم از کم پانچ افراد اس وقت ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔جب اتوار کوایل جی بی ٹی کیو نائٹ کلب میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کی ترجمان پامیلا کاسترو نے کہا کہ ہم بہت افسردہ دل کے ساتھ آپ کو بتا رہے ہیں کہ اتوار کی شام ایک مقامی کلب میں فائرنگ ہوئی، جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تعداد تبدیل ہو سکتی ہے کیونکہ تحقیقات جاری ہیں۔

سی این این کی ایک رپورٹ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 25 بتائی گئی ہے۔

پامیلا کاسترو نے بتایا کہ پولیس کو ہفتہ اوراتوار کی آدھی رات سے پہلے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ کلب کیو کے نام سے مشہور مقامی کلب میں فائرنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیمیں اور پولیس افسران فوراً موقع پر پہنچے اور انہوں نے ایک فرد کو تلاش کیا جس کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ وہ مشتبہ حملہ آور ہے

کلب کیو نے یہ کہتے ہوئے تفصیل بتائی کہ ہماری کمیونٹی پر ہونے والے بےجواز حملے سے تباہی ہوئی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اتوار کو فیس بک پر انہوں نے پوسٹ کیاکہ ہم کلب میں موجود ان بہادر مہمانوں کے فوری رد عمل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بندوق بردار پرقابو پایا اور اس نفرت انگیز حملے کو ختم کیا۔

کلب نے اس سے پہلے ہفتے کے روز رات 8 بجے شروع ہونے والے ایل جی بی ٹی کیو ایونٹ کے بارے میں پوسٹ کیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ ہم مختلف صنفی شناختوں اور کارکردگی کے انداز کے ساتھ ٹرانس جینڈر ڈے آف ریمیمبرنس منا رہے ہیں۔

کولوراڈو اسپرنگس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ فائرنگ کے بارے میں صبح 8:00 بجے نیوز کانفرنس ہوگی۔

یو ایس گن وائلنس آرکائیو ،فائرنگ کے ایسے کسی واقعہ کو بڑے پیمانے کی شوٹنگ قرار دیتا ہے جس میں کم از کم چار افراد زخمی یا ہلاک ہوئے ہوں۔

12 جون، 2016 کو، فلوریڈا کے علاقے اورلینڈو میں پلس نائٹ کلب کے اندر ایک بندوق بردار نے فائرنگ کی تھی ، جس میں 49 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئےتھے ۔

جدید امریکی تاریخ میں اس وقت کی یہ سب سے مہلک اجتماعی فائرنگ تھی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال اورلینڈو شوٹنگ کی پانچویں برسی کے موقع پر یہ کہہ کر ایک غیر معمولی قدم اٹھا یا کہ وہ اس کلب کو قومی یادگار کے طور پر نامزد کریں گے۔

خبر کا مواد (اے ایف پی) سے لیا گیاہے۔

XS
SM
MD
LG