'دہلی کے لوگ افطار کرنے فیملیز کے ساتھ جامع مسجد جاتے تھے'
"دہلی کی جامع مسجد کے مینار کی لائٹیں بند ہونے سے پتا چلتا تھا کہ سحری کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ جامع مسجد میں ہر وقت رونق رہتی تھی۔ لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ روزہ افطار کرنے جامع مسجد آتے تھے۔ اذان کے وقت مندروں کی گھنٹیاں بھی نہیں بجتی تھیں۔" دہلی میں رمضان کی روایات پر دیکھیے خلیل احمد کی یادیں وائس آف امریکہ کی سیریز 'ماضی کے رمضان' میں۔