رسائی کے لنکس

سابق صدر ٹرمپ نے تمام37 الزامات میں صحت جرم سے انکارکردیا


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 جون 2023 کو نیو جرسی کے بیڈ منسٹر میں ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں بات کر رہے ہیں۔فوٹو اے ایف پی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 جون 2023 کو نیو جرسی کے بیڈ منسٹر میں ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں بات کر رہے ہیں۔فوٹو اے ایف پی

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی کی وفاقی عدالت میں فرد جرم عائد کئے جانے اور انکے صحت جرم سے انکار کے بعد جانے کی اجازت مل گئی۔ اس موقع پر ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی، جس نے اس وقت جب وہ عدالت میں جا رہے تھے تو زور و شور سے گاڑیوں کے ہارن بجائے۔اور نعرے لگائے۔

اس خدشہ کے تحت کہ اجتماع کے سبب کہیں تشدد شروع نہ ہو جائے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے لیکن عدالتی کارروائی کسی واقعے کے بغیر ہوئی۔

ٹرمپ پر الزام ہے کہ 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت وہ ملکی سیکیورٹی سے متعلق انتہائی خفیہ دستاویزات ارادتأ اور غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اپسوس اور اے بی سی کی جانب سے کروائے گئے رائے عامہ کے ایکُ جائزے کے مطابق امریکی شہری سابق امریکی صدر کے خلاف نئے الزامات کو اس سال مارچ میں، مین ہیٹن کی گرینڈ جیوری کی جانب سے اداکارہ سٹورمی ڈینئیل کو دو ہزار سولہ کے الیکشن سے قبل خاموش کروانے کے لئے رقم کی ادائیگی کے الزامات سے زیادہ سنگین سمجھتے ہیں، لیکن ان کی اکثریت کی رائے اس بارے میں منقسم دکھائی دیتی ہے کہ ان پر اس کیس میں فرد جرم عائد کی جانی چاہئے۔

اپسوس کے اسی پول کے مطابق، سینتالیس فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ پر عائد کردہ الزامات کے سیاسی محرکات بھی ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ ڈسٹرکٹ جج آئلین کینن کی عدالت میں پیش ہوئے، جنہیں سابق صدر نے2020 میں وفاقی جج نامزد کیا تھا۔

میامی کے میئر فرانسس سواریز نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ، "ہم اپنے شہر میں، واضح طور پر آئین پر یقین رکھتے ہیں اوریہ یقین بھی رکھتے ہیں کہ لوگوں کو اپنے اظہار کا حق ہونا چاہیے۔لیکن ہم امن و امان پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ اور ہم یہ جانتے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ آنے والا کل پرامن ہوگا۔"

فرد جرم 49 صفحات پر مشتمئل ہےجس میں ان پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ قومی دفاعی دستاویزات کو "جان بوجھ کر اپنے پاس رکھنے" کا الزام بھی شامل ہے۔ سابق صدر نے جو دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخاب کے لئے ریپبلیکن پارٹی کے ایک نمایاں امیدوار ہیں عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر انہیں سزا بھی ہو گئی تب بھی وہ اپنی مہم جاری رکھیں گے

ٹرمپ کے ایک معاون والٹ نوٹا پر بھی سرکاری دستاویزات بازیافت کی حکومتی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ٹرمپ پہلے سابق صدر ہیں جنہیں وفاقی فرد جرم کا سامنا کرنا پڑا۔ دو ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل سابق صدر کو نیویارک میں 2016 کی صدارتی مہم کے دوران ایک پورن فلم اسٹار کو رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں ریاستی فوجداری الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کیا سابق صدر ٹرمپ کے لیے فرد جرم کوئی سنگین مسئلہ ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:22 0:00

اپنے بے گناہ ہونے کے دعوے کے باوجود ٹرمپ نے اختتامِ ہفتہ تسلیم کیا کہ خفیہ دستاویزات کے کیس میں ان کے لیے خطرات ہیں اور اگر وہ مجرم پائے گئے تو انہیں کئی سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

سابق صدر پر اس سے پہلے عائد کی جانے والی فرد جرم

اس سے قبل چار اپریل کو ٹرمپ نے مین ہٹن نیویارک کی ایک ریاستی عدالت میں خود پر عائد کیے جانے والے ان 34 الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا جن کا تعلق 2016 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی سے قبل ایک پورن اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو اس کے دعوے پر خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم کی ادائیگی سے ہے۔

یہ کسی موجودہ یا سابق امریکی رہنما کے خلاف دائر کی جانے والی پہلی فرد جرم تھی۔"

(مسعود فاریور، وی او اے نیوز)

XS
SM
MD
LG