رسائی کے لنکس

لبنان: فلسطینی  کیمپ میں دھڑوں  کے درمیان  جھڑپیں، 9افراد ہلاک


لبنان کے فلسطینی کیمپ عین الحلوہ میں فلسطینی دھڑوں کی جھڑپوں کے دوران جان بچاکر بھاگتا ہوا ایک خاندان، فوٹو اے پی 30 جولائی 2023
لبنان کے فلسطینی کیمپ عین الحلوہ میں فلسطینی دھڑوں کی جھڑپوں کے دوران جان بچاکر بھاگتا ہوا ایک خاندان، فوٹو اے پی 30 جولائی 2023

لبنان کے ایک پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان تین روز کی جھڑپوں میں پیر کےروز مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے ارکان اسلام پسند گروپس کے خلاف ہو گئے ہیں ۔

لبنان کے ایک قانون ساز نے پیر کی رات فائر بندی کا اعلان کیا لیکن کچھ گولیاں اس کے بعد بھی چلتی رہیں اور جنوبی لبنان کے عين الحلوہ کیمپ کی تنگ سڑکوں میں ہونے والی فائرنگ اور گولہ باری کو روکنے کی اس سے قبل کی کوششیں ناکام ہو گئیں ۔

ایک فلسطینی عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تشدد کا آغاز ہفتے کو اس وقت ہوا جب ایک نامعلوم مسلح شخص نے فلسطینی عسکریت پسند رکن محمود خلیل کو ہلاک کرنے کی کو شش کی لیکن ان کے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

عین الحلوہ کیمپ میں فتح گروپ اور اسلام پسند گروپس کے درمیان تیسرے روز کی جھڑپوں کے دوران اٹھتے ہوئے دھویں کا ایک منظر، فوٹو اے پی۔31 جولائی 2023
عین الحلوہ کیمپ میں فتح گروپ اور اسلام پسند گروپس کے درمیان تیسرے روز کی جھڑپوں کے دوران اٹھتے ہوئے دھویں کا ایک منظر، فوٹو اے پی۔31 جولائی 2023

ایک فلسطینی عہدے دار کے مطابق ، اتوار کو اس کے بعد بھر پور جھڑپیں شروع ہوگئیں جب اسلام پسند عسکریت پسندوں نے فتح گروپ کے ایک فوجی جنرل ابو اشرف الارموشی اور ان کے تین محافظوں کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ ایک پارکنگ لاٹ سے گزر رہے تھے ۔

پیر کے روز لبنانی حکام اور سیکیورٹی فورسز اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان ایک میٹنگ کے بعد ، لبنانی قانون ساز اسامہ سعد نے ، جو کیمپ کے علاقے صیدا کی نمائندگی کرتے ہیں، فائر بندی کے ایک نئےمعاہدے کا اعلان کیا۔

سعد نے اس سے قبل ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا تھا کہ عہدے دارکیمپ کے اندر کی صورتحال کا کوئی سنجیدہ ، موثر، پائیدار اور ٹھوس حل تلاش کرنے کےلئے غیر معمولی کوششیں کر رہے ہیں۔

عین الحلوہ کیمپ کی داخلی گزرگاہ کے قریب ایک عورت اور دو بچے جھڑپوں سے جان بچا کر بھاگ رہے ہیں، فوٹو اے پی ، 31 جولائی 2023
عین الحلوہ کیمپ کی داخلی گزرگاہ کے قریب ایک عورت اور دو بچے جھڑپوں سے جان بچا کر بھاگ رہے ہیں، فوٹو اے پی ، 31 جولائی 2023

اس اعلان کے بعد فائرنگ کی شدت میں کمی آئی لیکن اکا دکا گولیاں چلتی رہیں۔

لبنانی فوج کے ایک ترجمان کرنل فادی ابو عید نے پیر کو تصدیق کی کہ الحلوہ کیمپ میں کم از کم نو لوگ ہلاک ہوئے ۔ کیمپ کے باہر دو فوجی معمولی زخمی ہوئے ۔

لبنانی فوج کے اہلکار ایک بیرونی چیک پوائنٹ پر متعین ہوتے ہیں لیکن روائتی طور پر کیمپ کے اندر نہیں جاتے جس کا کنٹرول فلسطینی دھڑوں کے پاس ہے ۔ کچھ لبنانی عہدے دار جھڑپوں کے سلسلے میں مطالبہ کر چکے ہیں کہ کیمپوں کا کنٹرول سنبھالنے کے لئےفوج تعینات کی جائے ۔

فلسطینی کیمپ میں تین روزہ جھڑپوں کے بعد اپنے گھروں سے فرار ہونے والے فلسطینی ایک جگہ جمع ہیں ، فوٹو اے پی ،30 جولائی 2023
فلسطینی کیمپ میں تین روزہ جھڑپوں کے بعد اپنے گھروں سے فرار ہونے والے فلسطینی ایک جگہ جمع ہیں ، فوٹو اے پی ،30 جولائی 2023

سرکاری قومی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ لبنانی رکن اسمبلیکتائب پارٹی کے سر براہ سیمی جمائیل نے، جنہوں نے لبنانی خانہ جنگی کے دوران فلسطینی لبریشن فرنٹ کے خلاف اسرائیل کے ساتھ اتحاد کیا تھا، پیر کولبنان کے لیے امریکی سفیر ڈوروتھی شی سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ کیمپوں کو غیر مسلح کیا جائے اور ان کا کنٹرول لبنانی فوج کے سپرد کر دیا جائے ۔

اتوار کو فلسطینی دھڑوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ صیدا شہر میں لبنانی شیعہ امل موومنٹ اور عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کی میزبانی میں ہونے والی ثالثی کی ایک میٹنگ کے دوران فائر بندی پر رضامند ہو گئے تھے ۔ لیکن وہ فائر بندی برقرار نہیں رہی ۔

فلسطینی کیمپ عین الحلوہ سےجھڑپوں کے دوران بھاگتے ہوئےبچے ، فوٹو اے پی، 30 جولائی 2023،
فلسطینی کیمپ عین الحلوہ سےجھڑپوں کے دوران بھاگتے ہوئےبچے ، فوٹو اے پی، 30 جولائی 2023،

کیمپ کے قریب سائیڈن کے مضافات کے کچھ رہائشی اس کے بعد اپنے گھر چھوڑ کر بھاگ گئے جب گاہے گاہے چلنے والی گولیوں سے ان کے گھروں کی کھڑکیو ں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ۔ سائیڈن کے عوامی جنرل ہسپتال کو اس کے اسٹاف اور مریضوں سے خالی کرا لیا گیا۔

فتح نے ایک بیان میں سیکیورٹی کے اپنے عہدے دار کی ہلاکت کی یہ کہتے ہوئے مذمت کی کہ وہ حملہ خونریزی کی اسکیم کا حصہ تھا جس کا مقصد ہمارے کیمپوں کی سیکیورٹی اور استحکام کو ہدف بنانا ہے ۔ بیان میں قصور واروں کو جواب دہ ٹھہرانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

فلسطینی گروپ فتح کے ارکان عین الحلوہ میں تیسرے روز کی جھڑپوں کے دوران پوزیشن سنبھالنے کے لیے بھاگ رہے ہیں، فوٹو اے پی،31 جولائی 2023
فلسطینی گروپ فتح کے ارکان عین الحلوہ میں تیسرے روز کی جھڑپوں کے دوران پوزیشن سنبھالنے کے لیے بھاگ رہے ہیں، فوٹو اے پی،31 جولائی 2023

حریف دھڑے حماس نے پیر کو اپنا بیان جاری کیا جس میں لڑائی کی مذمت کی گئی اور اپنے ہی لوگوں کی خونریزی ختم کرنے اور امن عامہ کو بر قرار رکھنے کے لئے گفت و شنید اور ان جھڑپوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کےلئے ایک تفتیشی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میکاتی اور عباس دونوں نے اتوار کو تشدد کی مذمت کے بیانات جاری کیے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی “UNRWA میں لگ بھگ پانچ لاکھ فلسطینی رجسٹرڈ ہیں اگرچہ خیال ہے کہ ملک میں اصل تعدا د تقریباً 20 ہزار ہے ، کیوں کہ بہت سے وہا ں سے نقل مکانی کر چکے ہیں لیکن ان کے نام بدستور ایجنسی کی فہرست میں موجود ہیں۔

( اس رپورٹ کامواد اے پی سے لیا گیا ہے)

فورم

XS
SM
MD
LG