رسائی کے لنکس

ایمنسٹی انٹرنیشنل کو پاکستان میں الیکشن کے دوران تشدد کے واقعات پر تشویش

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں تشدد کے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔

13:39 7.2.2024

پشین دھماکے میں 12 افراد ہلاک

بلوچستان کے علاقے خانوزئی میں انتخابی دفتر پر بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور لگ بھگ 25 زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ خانوزئی تحصیل میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے الیکشن آفس کے باہر ہوا ہے۔

دھماکہ کے بعد شیخ زید، بی ایم سی اور ٹراما سینٹر سول اسپتال میں آپریشن تھیٹر اور عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے جب کہ ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور میتوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا اور بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ نگران وزیرداخلہ میر زبیر جمالی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی پشین سے رپورٹ طلب کی ہے ۔

12:54 7.2.2024

بلوچستان: ضلع پشین میں انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی میں انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے مرتضیٰ زہری کے مطابق دھماکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے ایک آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے۔

11:25 7.2.2024

پنجاب پولیس میں بھرتیوں کا آغاز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب پولیس نے بھرتیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمے میں کانسٹیبل کی گیارہ ہزار سے زائد سیٹوں پرمیرٹ پر بھرتی ہونے جا رہی ہے۔

پنجاب پولیس نے بدھ کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بھرتی کے خواہش مند نوجوانوں سے درخواست ہے کہ وہ فوری پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور اگر اس سرٹیفکیٹ میں کوئی مسئلہ آ رہا ہے تو عدالت سے رجوع کر کے اس کا ازالہ کروائیں۔

بیان کے مطابق امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ پولیس خدمت مرکز سے حاصل کر لے، بصورتِ دیگر کرمنل ریکارڈ ہونے کی صورت میں امیدوار کو بھرتی کے عمل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

11:11 7.2.2024

پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع

پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی سامان کی فراہمی فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں کی جا رہی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG