رسائی کے لنکس

داعش-خراسان:کابل میں ہلاکت خیز دھماکے کی ذمہ داری اور بیان کردہ ہلاکتوں سے درجنوں زیادہ کا دعویٰ


ستمبر 3، 2024 کو ا"فغان جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نگرانی اورفرمان و ہدایات کی پیروی" کی عمارت کے قریب ایک روز قبل ایک خودکش بمبار نے کابل میں دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا تھا۔
ستمبر 3، 2024 کو ا"فغان جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نگرانی اورفرمان و ہدایات کی پیروی" کی عمارت کے قریب ایک روز قبل ایک خودکش بمبار نے کابل میں دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا تھا۔
  • اسلامک اسٹیٹ نے افغان دارالحکومت میں پیر کے مہلک بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
  • اسلامک اسٹیٹ-خراسان نےمنگل کو اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں ہلاکتوں کی تعداد اور مقام کے طالبان کے دعوؤں کو مسترد کیاہے۔
  • افغان حکومت کے مطابق کم از کم چھ افراد ہلاک اور 13زخمی ہوئے۔
  • IS-K نے زور دیا کہ اس کے ایک خودکش بمبار نے ریاست کی پراسیکیوشن سروس کو نشانہ بنایاتھا۔
  • پوسٹ میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد "45 سے زیادہ" بتائی گئی ہے اور یہ کہ طالبان کے ارکان بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔


افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ ایک تنظیم نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں گزشتہ روز ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا، جس میں ڈی فیکٹو حکومت کے مطابق کم از کم چھ افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے۔

افغان دارالحکومت میں پیر کو ہونے والے حملے کے فوراً بعد حکومت نے ہلاکتوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک شخص نے ہجوم کے درمیان اپنے جسم پر باندھے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑادیا اور بیان میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو عام شہری بتایاگیا تھا۔

تاہم، مشرق وسطیٰ میں قائم عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کی افغان شاخ نے، جسے اسلامک اسٹیٹ-خراسان یا IS-K کے نام سے جانا جاتا ہے، منگل کو اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں طالبان کے دعوؤں کو مسترد کیاہے۔

داعش خراسان نے زور دیا کہ اس کے ایک خودکش بمبار نے ریاست کی پراسیکیوشن سروس کو نشانہ بنایاتھا اور اس پوسٹ میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد "45 سے زیادہ" بتائی گئی ہے اور پوسٹ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ارکان بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔

داعش نے کہا کہ یہ حملہ طالبان کی جیلوں میں موجود مسلمان قیدیوں کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیاتھا خاص طور پر ان قیدیوں کی بدنام زمانہ 'بگرام' جیل میں منتقلی کے بعد جسے انہوں نے امریکی دور اور قیدیوں کے خلاف اس کے طرز عمل کو دہرانےسے تعبیر کیا ہے۔

بگرام جیل کا پاکستانی قیدی
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:08 0:00

یہ حوالہ کابل کے بالکل شمال میں واقع امریکہ کے زیر انتظام سابق فوجی اڈے اور حراستی مرکز کے بارے میں ہے۔ بگرام تقریباً دو دہائیوں تک اس وقت تک امریکی فوجیوں کے مرکزی اڈے کے طور پر کام کرتا رہا جب تک کہ وہ 2021 میں افغانستان سے انخلاء نہیں کر گئے، جس کے بعد طالبان دوبارہ اقتدار میں آ گئے۔

امریکی فورسز بگرام جیل میں دہشت گردی کے مشتبہ افراد اور طالبان باغیوں کو ایسے الزامات کے درمیان کہ وہاں قیدیوں کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حراست میں رکھتی تھیں۔

پیر کو کابل میں اسلامک اسٹیٹ-خراسان کے حملے سے ایک روز قبل طالبان کے جیل حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بگرام حراستی مرکز کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے اور کچھ قیدیوں کو پہلے ہی وہاں منتقل کیا جا چکا ہے۔ لیکن انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی تھی۔

امریکی فوج نے بگرام ایئر بیس کو افغان فورسز کے حوالے کر دیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:59 0:00

نہ تو داعش کے اور نہ ہی طالبان کی طرف سے کیے گئے دعوؤں کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق کی جا سکتی ہے کیونکہ دونوں فریقوں پر اکثر ایسے حملوں کے بارے میں تفصیلات بڑھا چڑھا کر بیان کرنے یا پوشیدہ رکھنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

طالبان حکام کا اصرار ہے کہ تین سال قبل ملک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے ان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں نے افغانستان میں داعش-خراسان کو "تقریباً ختم کر دیا" ہے۔

تاہم امریکی حکام اور اقوام متحدہ کی رپورٹوں نے بار بار طالبان کے دعؤوں کی تردید کی ہے، جس میں اسلامک اسٹیٹ-خراسان کو خطے اور اس سے آگے تک دہشت گردی کے ایک بڑھتے ہوئے خطرے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں کچھ اطلاعات رائٹرز سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG