طالبان حکومت کے وزیرِاطلاعات خیراللہ خیرخواہ نے کہا ہے کہ ملکی روایات کے مطابق پاکستان سے آنے والے لوگ افغانستان کے "مہمان" ہیں۔
پاکستان میں ٹی ٹاک شوز میں مبصرین گرینل کے بیانات پر بات کر رہے ہیں۔ کچھ مبصرین ان پوسٹس کو محض پبلسٹی قرار دیتے ہوئے مسترد کر رہے ہیں۔ تو بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ان بیانات کا نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان کے رابطوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔
قومی سلامتی کے کمیونیکیشن ایڈوائزر جان کربی نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ افغانستان کے اندر داعش کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور یہ واضح ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کی نظریں طالبان پر جمی ہیں۔
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ سال مئی میں ملک گیر مظاہروں کے دوران ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف پولیس کے پرتشدد حملوں کی تحقیقات کرائی جائے جس کے دوران متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے اپنی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
طالبان کے حالیہ حکم نامے کے مطابق بحران زدہ ملک میں، جہاں پہلے ہی خواتین کے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے حقوق کو محدود کردیا گیا ہے، اب نقاد سمجھتے ہیں کہ خواتین اور لڑکیوں کے طبی تعلیم کی صورت میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے آخری موقع بھی ممنوع ہو جائے گا۔
حکام اور تمام طبی اداروں کے سربراہان کے اجلاس کے شرکا نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ طالبان سربراہ ہبت اللہ اخوندزادہ کے جاری کردہ فرمان کا اطلاق منگل سے ہوگیا ہے۔
بیجنگ کا یہ اعلان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن کے مطابق چین اسلام آباد پر زور دے رہا ہے کہ وہ پاکستان میں کام کرنے والے ہزاروں چینی شہریوں کو دہشت گردی کے مہلک حملوں سے بچانے کے لیے چینی سکیوریٹی اہلکاروں کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے۔
افغانستان کی سرحد کے قریب فوج کے ایک قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ بنوں میں پولیس کے ایک چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سات اہلکاروں یرغمال بنا لیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پولیو کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ پاکستان سے افغان باشندوں کو بڑے پیمانے پرافغانستان واپس بھجوایا جانا ہے جس سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو بڑا دھچکہ پہنچا ہے اور آبادی کے ایک بڑے حصے کی نقل و حرکت سے یہ وائرس نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ افغانستان میں بھی پھیلا ہے۔
بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ،یو این چلڈرن فنڈ، یا یونیسیف نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے صوبائی دارالحکومت لاہور اور کئی دوسرے اضلاع میں عالمی ادارہ صحت کے فضائی معیار کے رہنما اصولوں کو 100 گنا پیچھے چھوڑتے ہوئے فضائی آلودگی کی سطح کے ریکارڈ توڑ دیے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ریمارکس پاکستان میں چینی ورکرز کو درپیش سیکیورٹی خطرات پر چین کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
طالبان کے عدالتی حکام کے مطابق ان افراد کو "ناجائز تعلقات" اور "گھر سے بھاگنے" جیسے جرائم کرنے پر سرِ عام کوڑے مارے گئے۔
ان افراد میں سے پانچ کو سزائیں قندھار میں اسپورٹس اسٹیڈیم میں دی گئیں۔ اس موقع پر مقامی طالبان حکام، جوڈیشل افسران اور عام افغان بھی موجود تھے۔
طالبان کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے افغانستان کے سرکاری نشریاتی ادارے سے نشر ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں کہا،"برکس ایک اہم اقتصادی فورم ہے، اور ایک ترقی پذیر معیشت کے طور پر افغانستان کو ایسے اقتصادی اجتماعات میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے۔"
امریکہ میں قائم غیر سرکاری ادارے کی نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں توہینِ مذہب کے قانون کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے جنیوا میں انسانی حقوق کی کانفرنس میں کہا ہے کہ میں یہ سوچ کر کانپ جاتا ہوں کہ افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے آگے کیا ہے ۔ ملک کی آدھی آبادی پر یہ جابرانہ کنٹرول آج کی دنیا میں واحد مثال ہے۔
سرحدی جھڑپوں میں ایک افسر سمیت کم از کم پانچ پاکستانی جب کہ چار سے زائد افغان گارڈز زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
افغان دارالحکومت میں پیر کو ہونے والے حملے کے فوراً بعد حکومت نے ہلاکتوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک شخص نے ہجوم کے درمیان اپنے جسم پر باندھے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑادیا اور بیان میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو عام شہری بتایاگیا تھا۔
ہیومن رائٹس واچ میں خواتین کے حقوق کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ہیدربار نے وی او اے کو بتایا، "طالبان کی جانب سے بینیٹ کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دیناایسی بہت سی نشانیوں میں سے ایک ہے کہ ان کا انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور یہ شدید ہوتا جا رہا ہے۔"
مزید لوڈ کریں