رسائی کے لنکس

اسلام آباد، فائل فوٹو
اسلام آباد، فائل فوٹو

براہِ راست تحریکِ انصاف کا احتجاج، اسلام آباد میں فوج تعینات کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈی چوک اسلام آباد میں اجتجاج کی کال پر دن بھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کے بعد رات گئے پولیس نے بلیو ایریا اور اس سے ملحقہ علاقوں سے مظاہرین کو نکال دیا۔

16:11 4.10.2024

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد میں کیا صورتِ حال ہے؟

16:03 4.10.2024

پشاور ہائی کورٹ: علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کر لی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے علی امین گنڈا پور کی 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کی ہے اور کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

16:00 4.10.2024

اسلام آباد کنٹینر سے سیل

پاکستان تحریکِ انصاف کےدارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے پیشِ نظر ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

15:58 4.10.2024

اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دے سکتے: وزیرِ داخلہ محسن نقوی

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جا رہا ہے۔ اگر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے ساتھ آنے والے لوگ اگر اجازت لے کر آتے تو جو پروٹوکول بنتا ہے وہ دیتے۔ لیکن ایسے اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ احتجاج کا سوچ رہے ہیں وہ اس پر غور کریں۔ اسلام آباد پولیس غیر مسلح ہے۔ لیکن جو لوگ احتجاج کے لیے آ رہے ہیں ان کے پاس اسلحہ موجود ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا پہلے پاکستانی ہیں اس کے بعد وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ بطورِ پاکستانی پہلے سوچیں گے۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنا ہے تو ان کے پاس پورا صوبہ ہے وہاں احتجاج کر لیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بیرونِ ملک سے ہمارے مہمان آئے ہوئے ہیں جن کی سیکیورٹی یقینی بنانی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں اضافی اقدامات کرنے پڑے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG