رسائی کے لنکس

اسلام آباد، فائل فوٹو
اسلام آباد، فائل فوٹو

براہِ راست تحریکِ انصاف کا احتجاج، اسلام آباد میں فوج تعینات کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈی چوک اسلام آباد میں اجتجاج کی کال پر دن بھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کے بعد رات گئے پولیس نے بلیو ایریا اور اس سے ملحقہ علاقوں سے مظاہرین کو نکال دیا۔

18:19 4.10.2024

اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے پانچ سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق رواں ماہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران اسلام آباد میں فوج تعینات رہے گی۔

آرٹیکل 245 کے تحت اسلام اباد میں فوج تعینات کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد فوج تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

18:07 4.10.2024

عمران خان کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان گرفتار

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی دو بہنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا۔ عمران خان کی بہن عظمی خان کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں بہنوں کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

17:27 4.10.2024

تحریکِ انصاف کے کارکن اسلام آباد میں جمع ہونا شروع، پولیس کی شیلنگ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے بعد کارکن ڈی چوک سمیت مختلف مقامات پر جمع ہو رہے ہیں۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی ہے۔ اسلام آباد شہر میں داخلے کے راستوں پر پولیس نے کنٹینر لگا رکھے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

16:28 4.10.2024

پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کرے، سڑکوں پر احتجاج سے منفی تاثر جائے گا: وزیرِ اطلاعات

پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا انعقاد پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز کی بات ہے۔ ایسے موقع پر احتجاج منفی پیغام ہے۔

جمعے کو اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا۔ ہمیں پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کو دکھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کیا جائے۔ سڑکوں پر احتجاج سے منفی تاثر جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کو مشورہ ہے کہ وہ پشاور جائیں اور ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG