عراقی دارالحکومت میں بغداد میں جمعے کے روز ایک خودکش کار بم حملے میں ٹریفک پولیس کے 4 اہل کار ہلاک ہوگئے۔
یہ حملہ ایک ایسی سڑک ک قریب ہوا جہاں کئی غیرملکی میڈیا کمپنیوں کے دفاتر واقع ہیں۔
داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔
عراقی سیکیورٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ابونواس سٹریٹ پر ہونے والے اس دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سڑک دریائے دجلہ کےمشرقی کنارے کے ساتھ چلتی ہے اور اسی علاقے میں فرانسیسی سفارت خانہ بھی واقع ہے۔
اسلامک اسٹیٹ نے اپنی نیوز ایجنسی اعماق کے ذریعے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔
یہ سنی انتہا پسند گروپ سن 2014 سے عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قابض ہے۔