رسائی کے لنکس

گوئٹے مالا: مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 131 ہو گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے ملبے کی نیچے دب جانے والے درجنوں افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

جنوبی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا کے دارالحکومت کے مضافات میں گزشتہ ہفتے مٹی کا تودہ گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے ملبے کی نیچے دب جانے والے درجنوں افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب بھی 100 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

یہ حادثہ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 15 کلومٹر دور مشرق میں واقع ایک گاؤں میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات کو ہونے والی اچانک شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 125 مکانات تباہ ہو گئے۔

ایک 17 سالہ لڑکے نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ "مجھے میری ماں نے ایک کام کے لیے (گھر سے) باہر بھیجا تھا۔ جب میں واپس آیا تو وہاں کچھ بھی نہیں تھا"۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی ماں اور سات بہن بھائی اب بھی لاپتا ہیں۔

حادثے کے مقام کے قریب ایک عارضی پناہ گاہ میں موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر لوگ صدمے سے دو چار ہیں۔

گوئٹے مالا کے صدر آلے ہینڈرو میلڈوناڈو نے کہا کہ امریکہ اور کیوبا سمیت کئی ممالک نے گوئٹے مالا کو امداد کی پیشکش کی ہے۔

XS
SM
MD
LG