رسائی کے لنکس

ارما گزر گیا، نقش باقی ہیں


ارما گذرنے کے بعد فلوریڈا کے ایک ساحلی آبادی کا منظر 11 ستمبر 2017
ارما گذرنے کے بعد فلوریڈا کے ایک ساحلی آبادی کا منظر 11 ستمبر 2017

فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ نے جزیروں کا فضائی معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ یہ بہت خوفناک طوفان تھا اور اس سے ہونے والی تباہی اور نقصانات پر قابو پانے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

فلوریڈا میں ہری کین ارما کے باعث ریاست کی نصف آبادی ابھی تک بجلی کے بغیر ہے اور بہت سے علاقوں میں سڑکیں سیلابی پانیوں یا ملبے سے اٹی ہوئی ہیں ۔

منرو کاؤنٹی میں فلوریڈا کیز کے اونچے ترین مقامات پر رہنے والے لوگوں کو اپنے گھر جانے کی اجازت دی جانے والی ہے جب کہ باقی جزیرے بند ہیں اور مرکزی شاہراہ کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے باقی جزیروں تک ابھی رسائی بند ہے ۔

عہدے داروں نے کیز میں بہت سے جزیروں کو ملانے والے 42 پلوں میں سے زیادہ تر کا معائنہ مکمل کر لیا ہے اور وہ محفوظ ہیں۔

کیز فلوریڈا کا پہلا حصہ تھا جہاں اتوار کو ہری کین ارما ٹکرایا تھا۔ امریکی بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں گھرے ہوئے لوگوں کی جانیں بچانے اور ان کی بحالی کی کوششوں کے لیے تین بحری جہاز بھیجے ہیں جن میں تباہ شدہ گھروں کی تلاشی لی جائے گی جہاں ممکن ہے کہ کچھ متاثرین موجود ہوں ۔

فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ نے جزیروں کا فضائی معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ یہ بہت خوفناک طوفان تھا اور اس سے ہونے والی تباہی اور نقصانات پر قابو پانے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

فلوریڈا میں بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے 23 ہزار کارکن اور دوسری ریاستوں کے بھی ہزاروں الیکٹریکل ورکرز بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہزاروں افراد کو مزید کئی ہفتوں تک بجلی کے بغیر گذارہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

فلوریڈا میں اب تک کم از کم پانچ، جارجیا میں دو اور جنوبی کیرولائنا میں بھی دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گذشتہ ہفتےکیرین کے جزیروں میں طوفانی ریلوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اگرچہ اب طوفان کا زور ٹوٹ گیا ہے لیکن ابھی تک نارتھ کیرولائنا اور ساؤتھ کیرولائنا، جارجیا، الاباما مسسی سی پی ، ٹینی سی اور کینٹکی کے علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں ۔

XS
SM
MD
LG