رسائی کے لنکس

ایبٹ آباد میں سڑک کے دو حادثوں میں 13 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایبٹ آباد میں جمعرات کے روز گندم کی بوریوں سے بھرا ہوا ایک ٹرک الٹ جانے سے کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

یہ مہلک حادثہ سبزی منڈی کے قریب شام کے وقت پیش آیا۔

ٹرک الٹ کر روالپنڈی سے آنے والی ایک ویگن پر گرا جو ٹرک کے بوجھ سے پچک گئی۔ پولیس، 1122 کے رضاکاروں اور مقامی لوگوں نےویگن کی باڈی کاٹ کر اس میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا۔

ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال اور ایوب ٹیچنک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

معجزانہ طور پر ویگن میں سوار ایک خاتون اور ایک بچے کو کوئی گزند نہیں پہنچا اور وہ بالکل محفوظ رہے۔

ایبٹ آباد میں ہی ایک اور حادثے میں تین افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب نتھیا گلی جانے والی ایک کار سڑک سے پھسل کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں دو خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوا۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور سڑک کے کنارے کار روک کر اس کی خرابی چیک کر رہا تھا کہ وہ کھائی کی جانب لڑھک گئی۔

بعد ازاں 1122 کے امداد کارکنوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے نعشوں کو کھائی سے نکالا۔

XS
SM
MD
LG