رسائی کے لنکس

بالی وڈ اداکار گووندا گولی لگنے سے زخمی


  • گووندا کے مینیجر نے 'اے این آئی' کو بتایا کہ "اداکار کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے اور الماری میں اپنی ریوالور رکھ رہے تھے کہ اس دوران وہ ان کے ہاتھ سے سلپ ہو گئی۔"
  • ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ منگل کی صبح 4:45 منٹ پر پیش آیا ہے۔
  • گووندا اب ٹھیک ہیں جب کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں احتیاطاً اسپتال میں رکھا گیا ہے: ممبئی پولیس
  • ساٹھ سالہ اداکار کو ان کی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے بالی وڈ کی کئی نامور فلموں میں کام کیا ہے جن میں پارٹنر، ہیرو نمبر ون، دولہے راجہ، جوڑی نمبر ون شامل ہیں۔

ویب ڈیسک _ بالی وڈ کے معروف اداکار اور بھارتی سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما گووندا ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی 'اے این آئی' کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ منگل کی صبح 4:45 منٹ پر پیش آیا ہے۔

گووندا کے مینیجر نے 'اے این آئی' کو بتایا کہ "اداکار کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے اور الماری میں اپنی ریوالور رکھ رہے تھے کہ اس دوران وہ ان کے ہاتھ سے سلپ ہو گئی۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ گولی اداکار کی ٹانگ پر لگی تھی جنہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے ان کی ٹانگ سے گولی نکال دی ہے جب کہ ان کی حالت بہتر ہے۔

دوسری جانب ممبئی پولیس کے عہدیدار نے بھی اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گووندا اب ٹھیک ہیں جب کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں احتیاطاً اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

ساٹھ سالہ اداکار کو ان کی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے بالی وڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے جن میں پارٹنر، ہیرو نمبر ون، دولہے راجہ، جوڑی نمبر ون اور دیگر شامل ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG