رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں پانچ بچوں سمیت نو افراد ہلاک


افغانستان: بم دھماکے میں پانچ بچوں سمیت نو افراد ہلاک
افغانستان: بم دھماکے میں پانچ بچوں سمیت نو افراد ہلاک

افغانستان میں اس سال کےپہلے چھ ماہ کے دوران طالبان عسکریت پسندوں اور نیٹو، امریکہ اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 1462 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں عام شہریوں کی تعداد 1271 تھی۔

شمالی افغانستان میں سڑک پرنصب ایک بم پھٹنے سے پانچ بچے ہلاک ہوگئے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں سمیت کی افغان باشندے اپنے مویشیوں کے ساتھ وہاں سے گذر رہے تھے۔

افغان صوبے فریاب کے گورمچ ضلع کی پولیس کا کہناہے کہ سڑک پر نصب بم کا دھماکہ جمعے کی شام کو ہوا۔ پولیس کا کہناہے کہ دھماکے میں چار بالغ افراد بھی ہلاک ہوئے جب کہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی اور نیٹو کے عہدے داروں نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

افغانستان میں بین الاقوامی سیکیورٹی فورسز ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے دھماکے کو ایک افسوس ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شورش پسندانسانی جانیں لینے میں کسی کا لحاظ نہیں کرتے۔

اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اس سال کےپہلے چھ ماہ کے دوران طالبان عسکریت پسندوں اور نیٹو، امریکہ اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 1462 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں عام شہریوں کی تعداد 1271 تھی۔

XS
SM
MD
LG