جنوبی افغانستان میں پیر کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم دو افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق صوبہ ہلمند کے علاقے گریشک میں یہ دھماکا لوہے کے کباڑ میں چھپے بم کے پھٹنے سے ہوا۔ صوبائی پولیس کے نائب سربراہ کمال الدین شہرزادکے مطابق دھماکے سے دکاندار اور اور دکان کے باہر کھڑی گاڑی میں بیٹھا بچہ ہلاک ہوگئے جب کہ چار دیگر افراد اس واقعے میں زخمی بھی ہوئے۔
ایک روز قبل گریشک میں ہی مسلح افراد نے کمیونٹی کونسل کے ایک رکن جان محمد کو ایک بازار میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1