جنوبی افغانستان میں شدت پسندوں کے حملے میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
ملک میں تعینات بین الاقوامی افواج (ایساف) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔
جنوبی افغانستان طالبان جنگجوؤں کا ایک مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے اور یہاں شدت پسندوں اور نیٹو افواج کے درمیان شدید جھڑپیں پیش آتی رہی ہیں۔
سال 2010ء کے دوران افغانستان میں 700 سے زائد غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے جو نو برس سے جاری لڑائی میں کسی ایک سال کے دوران بین الاقوامی افواج کو پہنچنے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔
دریں اثنا امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے جنوبی صوبے قندھار کے مقامی عہدے داروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہفتہ کی شب ضلع زاہری میں نیٹو کے ایک فضائی حملے میں دو شدت پسند مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1