رسائی کے لنکس

افغانستان: لاپتا جرمن باشندوں کی لاشیں مل گئیں

افغانستان: لاپتا جرمن باشندوں کی لاشیں مل گئیں
افغانستان: لاپتا جرمن باشندوں کی لاشیں مل گئیں

افغان صوبے پروان کے گورنر نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ لاپتا ہونے والے دو جرمن باشندوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

عبدل بصیر سالنگی نے بتایا کہ غیر ملکیوں کی لاشیں پیر کو درہِ سالنگ کے جنوبی حصے سے تقریباً چار کلو میٹر دور ایک کھلے میدان سے ملیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کو بظاہر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

جرمن وزیر خارجہ گائیڈو ویسٹرویلے نے اگست کے اواخر میں کہا تھا کہ اُن کے ملک کی حکومت جرمن باشندوں کے ممکنہ اغوا کی تحقیقات کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG