رسائی کے لنکس

پرتشدد واقعات میں نیٹو کے دو فوجیوں سمیت چھ ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغانستان میں تشدد کے مختلف واقعات میں چار افغان شہری اور نیٹو کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک روز قبل جنوبی صوبے قندھار کے ضلع شوراباک میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک گاڑی میں سوار چار افغان شہری ہلاک ہو گئے۔ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

طالبان شدت پسندوں کی طرف سے افغان اور بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال جنگ کے باعث 2,770 شہری ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 2009ء میں ہونے والی ہلاکتوں سے 15 فیصد زیادہ تھی۔ رپورٹ میں تین چوتھائی ہلاکتوں کا ذمہ دار شدت پسندوں کو ٹھہرایا گیا۔

دریں اثنا نیٹو نے کہا ہے کہ ہفتہ کو افغانستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں شدت پسندوں کے الگ الگ حملوں میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی افواج نے مارے جانے والے فوجیوں کی قومیت نہیں بتائی ہے۔

XS
SM
MD
LG