رسائی کے لنکس

افغانستان: پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان


افغانستان: پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان
افغانستان: پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان

افغانستان میں الیکشن کمیشن نے ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے لیکن اس میں صوبہ غزنی کے نتائج شامل نہیں ہیں۔

افغانستان کے آزاد الیکشن کمشین نے بدھ کو اعلان کیا کہ بعض پیچیدگیوں کے باعث شورش زدہ صوبہ غزنی کے انتخابی نتائج کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

18 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان اکتوبر میں کیا جانا تھا لیکن دھاندلی اور فراڈ کی ہزاروں شکایات کی تحقیقات کے باعث اس عمل میں تاخیر ہو گئی۔ کمیشن نے اعلان کیا کہ فراڈ کی شکایات کی تصدیق کے بعد جیتنے والے تین مزید اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد یہ تعداد 24 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ڈالے گئے 56لاکھ ووٹوں میں سے تقریباً ایک چوتھائی کو رد کر دیا تھا۔

آزاد الیکشن کمیشن کے سربراہ فضلِ احمد مناوی نے دوبارہ انتخابات کے انعقاد کو رد کیا ہے لیکن اُنھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس کا اطلاق صوبہ غزنی پربھی ہو گا یا نہیں۔
ْْ

XS
SM
MD
LG