رسائی کے لنکس

ایک سال کے دوران 650 ٹن منشیات قبضے میں لی: افغان اہل کار


فائل
فائل

انسدادِ منشیات پر مامور پولیس کے ایک اعلیٰ اہل کار نے کہا ہے کہ قبضے میں لی گئی منشیات میں کچی افیون، ہیروئن اور بھنگ شامل ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اِسی مدت کے دوران پولیس نے 2683 اسمگلروں اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کیا، جن میں 67 خواتین شامل ہیں

ایک افغان اہل کار کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12 ماہ کے دوران ملک کے انسداد منشیات کے محکمے نے تقریباً 650 ٹن ناجائز منشیات اور الکوہل قبضے میں لیا ہے۔

انسدادِ منشیات پر مامور پولیس کے معاون وزیر داخلہ، جنرل باز محمد احمدی نے کہا ہے کہ قبضے میں لی گئی منشیات میں کچی افیون، ہیروئن اور بھنگ شامل ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اِسی مدت کے دوران پولیس نے 2683 اسمگلروں اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کیا، جن میں 67 خواتین شامل ہیں۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ اِسی مدت کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کے الزام پر 20 پولیس والوں اور 17 فوجیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

احمد نے منگل کے روز اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی، جس میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف لڑائی کی تفصیل دی گئی ہے۔

افغانستان میں خشخاش کی کاشت بڑھ رہی ہے، حالانکہ گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران منشیات کو تلف کرنے پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے ہیں، جن میں متبادل نقدی کاشت کی حوصلہ افزائی کے کئی منصوبوں پر بھی عمل درآمد کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG