افغانستان میں قیام امن کے لئے حالیہ مذاکرات کے بارے میں ملاجلا تاثر پایا جاتا ہے۔
طالبان کی جانب سے افغان حکومت سے بات چیت سے انکار اور امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے حالیہ بیانات کے حوالے سے وائس اف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے افغان پارلیمان کے رکن انجینئر کمال اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے بریگیڈیر سعد نذیر سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ افغانستان سے امریکی افواج کی ممکنہ واپسی کے بارے میں بھی ان ماہرین نے اپنی رائے دی۔
امن مذاکرات اور طالبان کے افغان حکومت سے بات کرنے سے انکار کے بارے میں انجنیئر کمال کا کہنا تھا کہ مذاکرات ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہیں اور اس مرحلے پر بہت سی باتیں کہی جاتی ہیں۔
انکار کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ طالبان سے ان کی حکومت چھینی گئی تھی جس کے اثرات ان کے ذہنوں پر ابھی تک موجود ہیں۔ طالبان کا مذاکرات کی میز پر آنا ہی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
مزید جاننے کے لیے اس آڈٰیو لنک پر کلک کریں۔