رسائی کے لنکس

افغان صدر 14 ستمبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے


صدر اشرف غنی (فائل فوٹو)
صدر اشرف غنی (فائل فوٹو)

افغانستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں حالیہ مہینوں میں خاصی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ہے اور کابل، نئی دہلی سے مزید دفاعی سامان حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان مطابق افغان صدر 14 ستمبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے گے جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں "باہمی دلچسپی" وسیع امور پر بات چیت کی جائے گی۔

"یہ دورہ دونوں دوستانہ ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر قریبی اور تواتر سے جاری رہنے والی مشاورت کا ایک اور اہم موقع فراہم کرے گا۔"

افغانستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں حالیہ مہینوں میں خاصی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ہے اور کابل، نئی دہلی سے مزید دفاعی سامان حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

گزشتہ برس ہی بھارت نے افغانستان کو چار ایم آئی۔25 لڑاکا ہیلی کاپٹر فراہم کیے تھے۔

شائع شدہ اطلاعات کے مطابق صدر غنی کے اس دورہ بھارت کے دوران مزید فوجی سازو سامان کی فراہمی پر اتفاق متوقع ہے۔

افغان صدر اس دورے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کے علاوہ نئی دہلی میں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے اور ایک موقر تھنک ٹینک سے خطاب بھی کریں گے۔

XS
SM
MD
LG