افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کی صبح اور اتوار کو رات دیر گئے ہونے والے بم دھماکوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق پہلا بم دھماکا صوبہ زابل میں اتوار کی شب ہوا، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
صوبائی حکومت کے گورنر کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس افسر شامل ہیں جب اس بم دھماکے میں مارے جانے والوں میں دیگر بچے اور خواتین تھیں۔
دوسرا بم دھماکا جنوبی صوبہ قندھار میں پیر کی صبح ہوا، جس میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے ہلاک ہو گئے۔
دریں اثناء افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں لگ بھگ 80 مشتبہ جنگجو مارے جا چکے ہیں۔