مشرقی افغانستان کے ایک دیہات پرپیر کے روز برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان کی سرحد کے قریب نورستان صوبے میں حکام نے بتایا کہ برفانی تودے نے 13 مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ برف نے متاثرہ ضلع کی طرف جانی والی سڑکیں بھی بند کردی ہیں جس سے امدادی کارکنوں کو وہاں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ ہفتے شمالی صوبہ بدخشاں میں بھی ایک دیہات برفانی تودے کی لپیٹ میں آنے سے کم ازکم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
افغانستان کے شمالی اور مشرقی پہاڑی علاقوں میں برفانی تودوں کا گرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن 30 سال بعد ملک ایک بار پھر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس میں خاص طور پر کابل میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔