افغانستان میں جمعرات کو ایک قبرستان میں بم دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق عید الفطر کے موقع پر خواتین اور بچے مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک قبرستان میں موجود تھے کہ یہ دھماکا ہوا۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد پہلے سے وہاں نصب تھا۔
صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق عید الفطر پر عموماً لوگ اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان جاتے ہیں۔
اس حملے میں ایک بچہ اور تین خواتین زخمی بھی ہوئیں۔
دریں اثنا صوبہ ہلمند میں بدھ کو ایک خودکش بم حملے میں تین افغان خواتین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئی تھیں۔