رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں 24 ہلاک


بم دھماکے کے بعد کا ایک منظر
بم دھماکے کے بعد کا ایک منظر

اکثر ہلاکتیں ملک کے جنوبی حصے میں سڑک میں نصب بم پھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔

افغانستان میں اتوار کو سڑک میں نصب بم دھماکوں اور جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

اُدھر نیٹو نے بھی ملک کے جنوب میں گزشتہ دو روز کے دوران اپنے دو فوجیوں کی سڑک کنارے چھپائے گئے بم دھماکوں میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

صوبہ قندھار کے گورنر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی سرحد سے جوڑے سپن بولدک کے علاقے میں دیہاتیوں کو لے جانے والی ایک ویگن اور ٹریکٹر سڑک میں نصب دو بموں کے دھماکوں کا نشانہ بنے جن میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام نے اسی صوبے میں ایک تیسرے بم دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل جنوبی ہلمند صوبے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جہاں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں بھی چار افسران کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG