افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں طالبان نے فوج کی ایک چوکی پر حملہ کر کے کم ازکم 13 افغان اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی سرحد سے ملحقہ کنڑ صوبے کے ضلع ناری میں جمعہ کی صبح عسکریت پسندوں نے ایک چوکی پر حملہ کردیا اور تقریباً پانچ گھنٹوں تک یہ جھڑپ جاری رہی۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چوکی پر قبضہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔
لیکن اضافی نفری علاقے میں پہنچنے کے بعد حکام کے مطابق طالبان کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے چوکی کا قبضہ بحال کرا لیا گیا۔ اس واقعے میں شدت پسندوں کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔