افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا کہ ایک مسلح شخص نے ملک کے مشرقی صوبے کے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
حکام کے مطابق صوبہ قندوز میں امان اللہ امان اپنی مارکیٹ کے دوکانداروں سے کرایہ وصول کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے اُنھیں نشانہ بنایا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ امان اللہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُنھوں نے دم توڑا۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات اور صوبائی کونسل کی نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں باضابطہ ضروری کارروائی الیکشن کمیشن نے رواں ہفتے کے اوائل ہی میں شروع کی تھی۔
یہ انتخابات پانچ اپریل کو ہونے ہیں اور ملک سے نیٹو افواج کے انخلا کے تناظر میں انھیں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔