رسائی کے لنکس

افغانستان: اعلیٰ خاتون پولیس افسر دم توڑ گئی


اڑتیس سالہ نگار صوبہ ہلمند کے دارالخلافہ لشکر گاہ میں اتوار کو فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوئی تھیں

افغانستان کے جنوبی حصے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والی پولیس کی اعلیٰ خاتون افسر دم توڑ گئی ہیں۔

صوبہ ہلمند میں حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ نگار صوبائی دارالخلافہ لشکر گاہ میں اتوار کو فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوئی تھیں، اور ان کا انتقال پیر کی صبح ہوا۔

اُن پر فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار حملہ آور موقع واردات سے فرار ہو گئے تھے۔

اڑتیس سالہ نگار نے اسلام بی بی کی جگہ سینیئر تحقیقاتی افسر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ اسلام بی بی کو جولائی میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

سن 2001ء میں طالبان دورِ حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں مختلف شعبوں میں خواتین کے لیے بڑھتے ہوئے مواقعوں کے تناظر میں اسلام بی بی کو ایک مثال سمجھا جاتا تھا۔

تاہم 37 سالہ اسلام بی بی کو اُن افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا رہا جو اُن کے اس پیشے کا حصہ بننے کے خلاف تھے۔ ان افراد میں خود اُن کا بھائی بھی شامل تھا، جس نے اسلام بی بی کو قتل کرنے کی تین مرتبہ کوشش کی۔
XS
SM
MD
LG