رسائی کے لنکس

افغان شدت پسندوں کے حملے میں نیٹو فوجی ہلاک


افغان شدت پسندوں کے حملے میں نیٹو فوجی ہلاک
افغان شدت پسندوں کے حملے میں نیٹو فوجی ہلاک

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنوبی افغانستان میں کیے گئے ایک حملے میں اس کا ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

تاہم نیٹو کی جانب سے منگل کے روز کیے جانے والے حملے اور ہلاک ہونے والے فوجی کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ گمان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ حملہ طالبان کے گڑھ تصور کیے جانے والے افغان صوبے قندھار میں کیا گیا تھا جہاں نیٹو اور افغان فوج کے ہزاروں اہلکار آج کل طالبان کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں مصروف ہیں۔

مغربی افواج کو ملک بھر میں جاری جنگ میں طالبان گوریلوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور رواں سال کے دس ماہ میں افغانستان میں نیٹو فوجیوں کی ہلاکتیں 600 تک پہنچ گئی ہیں جو 2001 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے کسی ایک سال میں ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ادھر منگل کے روز نیٹو کی جانب سے کئی سرکاری اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایک شدت پسند گروپ کے سرغنہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ نیٹو کے مطابق مذکورہ دہشت گرد افغان اور مغربی افواج کی جانب سے قندھار میں رات گئے کی گئی ایک مشترکہ کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اتحادی افواج نے مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پیر کی رات کیے گئے ایک آپریشن کے دوران بھی کئی شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG