رسائی کے لنکس

نیٹو آئل ٹینکروں پر حملہ، 20تباہ

نیٹو آئل ٹینکروں پر حملہ، 20تباہ
نیٹو آئل ٹینکروں پر حملہ، 20تباہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب نامعلوم افراد نے نیٹو کے آئل ٹینکروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کم از کم 20آئل ٹینکر تباہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب نامعلوم افراد نے نیٹو کے آئل ٹینکروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کم از کم 20آئل ٹینکر تباہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق آئل ٹینکروں پر حملہ پیرکی صبح کیا گیا ۔ حملے میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امشتبہ تشدد پسندوں نے ایک مختلف واقعہ میں نیٹو کے آئل ٹینکروں پر حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔

پاکستان نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں اتحادی افواج کی طرف سے اپنی سرحد کے اندر حملے کے واقعہ کے بعد پاکستان کے راستے نیٹو کے لئے سامان کی ترسیل معطل کر دی ہے ۔

پاکستان میں اس سے پہلے بھی امریکہ اور اتحادی افواج کے لئے تیل لے جانے والے ٹینکروں پر حملے ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل شکار پور میں بھی اتحادی افواج کے لئے تیل لے جانے والے آئل ٹینکروں کو آگ لگا دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG