رسائی کے لنکس

نیٹو حملوں میں 30شدت پسند ہلاک


نیٹو حملوں میں 30شدت پسند ہلاک
نیٹو حملوں میں 30شدت پسند ہلاک

نیٹو کا کہنا ہے کہ اس کے طیاروں نے جمعے کو مشرقی افغانستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ اس کے طیاروں نے جمعے کو مشرقی افغانستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں نیٹو نے کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے صوبے خوست میں اس وقت شدت پسندوں پر فضائی حملے کئے جب وہ پاکستانی سرحد کے قریب ایک افغان چیک پوسٹ پر فائرنگ کر رہے تھے۔ نیٹو طیاروں نے اگلے روز بھی کچھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور مذید شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعے اور ہفتے کو افغان صوبوں کندھار اور تخار میں جھڑپوں کے دوران نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اتوار کو جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں نیٹوکے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کے ساتھ اس سال افغانستان میں اتحادی افواج کی ہلاکتوں کی تعداد 530سے زائد ہوگئی ہے۔

جنوبی افغانستان میں نیٹو کا کہنا ہے کہ اس کے دستوں نے صوبے ہلمند میں دو افغان موٹر سائیکل سواروں کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ تیزی رفتار سے اتحادی افواج کے ایک چیک پوسٹ کی جانب بڑھ رہے تھے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ اتحادی فوجیوں نے موٹرسائیکل سواروں کو خبردار کیا مگر انہوں وہ فوجیوں کی وارننگ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سیکیورٹی پوسٹ کی جانب بڑھتے رہے جس پر انہیں خطرہ سمجھتے ہوئے ان پر فائر کیا گیا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے مگر افغان حکام عام شہریوں کی ہلاکتوں پر اتحادی افواج پرتنقید کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات افغان حکومت کی حمایت کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG