افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں نیٹو اور افغان فوجیوں کے مشترکہ فوجی اڈے پر خودکش بم حملے میں بین الاقوامی اتحادی افواج ’ایساف‘ کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
بیان میں نیٹو افواج نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شہریت ظاہر نہیں کی ہے۔
حکام کے مطابق ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے بعد دھاوا بولنے والے پانچ عسکریت پسندوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان سے 2014 کے اواخر میں غیر ملکی افواج کے انخلا کی تیاریوں کے ساتھ ہی شدت پسندوں نے ملک میں حملے تیز کر دیئے ہیں تاکہ وہ نیٹو افواج کے چلے جانے کے بعد خالی ہونے والے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر سکیں۔