افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے کہا ہے کہ ملک کے مشرق میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں اُس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
بین الاقوامی اتحادی افواج ’ایساف‘ کے ایک بیان کے مطابق پیر کو دشمن کی براہ راست فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد یہ فوجی ہلاک ہوا۔
بیان میں حملے کے مقام اور ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔
افغانستان سے 2014ء کے اختتام تک غیر ملکی افواج کے انخلا سے قبل شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی اور وہ بہت سے علاقوں میں دوبارہ قبضے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
رواں ماہ اب تک شدت پسندوں کے حملوں میں آٹھ نیٹو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ مہینے جنوبی صوبے زابل میں جنگجوؤں نے ’بلیک ہاک‘ ہیلی کاپٹر پر حملہ کر کے اسے مار گرایا جس سے اُس میں سوار چھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔